لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں کشمیر حج کمیٹی اُن تمام درخواست دہندگان کو مطلع کرتے ہیں جنہوں نے حج 2020 کیلئے حج ٹرینروں کی خاطر درخواستیں جمع کی ہیں اُن کا انٹر ویو حج ہاوس بمنہ سرینگر میں 4 اور 5 فروری 2020 کو صبح ساڑھے دس بجے لیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بارہمولہ ، سرینگر ، بانڈی پورہ ، بڈگام اور شوپیاں سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کا انٹر ویو 4 فروری 2020 جبکہ اننت ناگ ، کلگام ، گاندر بل ، کپواڑہ اور پلوامہ کے درخواست دہندگان کا انٹر ویو 5 فروری 2020 کو لیا جائے گا ۔حج کمیٹی نے مزید اطلاع دی ہے کہ جو درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کی ہارڈ کاپیاں متعلقہ حکام کی این او سی سمیت حج ہاوس بمنہ میں مقررہ وقت کے اندر جمع کرانے میں ناکام ہوئے ہیں انہیں انٹر ویو کیلئے نہیں بلایا جائے گا ۔