لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے خواتین مستفدین کو سکیموں سے روشناس کرانے اور انہیں بااختیار بنانے کی غر ض سے گور دوارا صاحب کرپنڈ آر ایس پورہ جموں این ایم ڈی ایف سی مرکزی سرکار کے اشتراک سے ایک بڑے بیداری کیمپ و لون میلے کا انعقاد کیا اس کیمپ میں لگ بھگ 700 خواتین نے شرکت کی۔ ڈبلیو ڈی سی کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناہد سوز نے کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد کارپوریشن کی حصولیابیوں اور سرگرمیوں کو اجاگر کیا انہوں نے خواتین سے درخواست کی کہ وہ آگے آ کر کارپوریشن کی سکیموں سے استفادہ کریں ۔ ایم ڈ ی نے اس موقعہ پر خواتین طبقے کی بہبودی کیلئے شروع کی گئی سکیموں کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ کیمپ میں متعلقہ محکموں کے افسروں کے علاوہ کافی تعداد میں پنچوں اور سرپنچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ۔