لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ نے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍لیکس این واٹر ویج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے آج شالیمار گھاٹ ، اشوور اور لام علاقوں میں ناجائز طریقے پر تعمیر کئے گئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا ۔ ان میں ایک شو روم ، دو سروس سٹیشن ، ایک منزلہ مکان اور ایک ٹین شیڈ شامل ہیں ۔ عوام کی مذاہمت کے باوجود بھی لاوڈا کے اہلکاروں نے ان تعمیرات کو ہٹا دیا ۔ انفورسمنٹ ونگ نے کہا ہے کہ لاوڈا کے حدِ اختیار میں آنے والے علاقوں میں غیر قانونی طور تجاوزات کھڑا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ انہدامی مہم کے دوران ٹیم کے ہمراہ پی سی آر سرینگر ، پولیس سٹیشن نشاط اور ہارون کے پولیس اہلکاروں نے بھی معاونت کی ۔ انفورسمنٹ ونگ نے اس طرح کی کاروائی جاری رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے ٹپر اور لوڈ کیرئیر مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ممنوعہ علاقوں میں وغیر کسی اجازت کے تعمیراتی مواد نہ لیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا