یواین آئی
بیجنگ؍؍چین میں کورونا وائرس کے باعث شمال مغربی خطے سنکیانگ کے ایئرپورٹ میں گزشتہ 4 روز سے پھنسے ہوئے 150پاکستانیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں وہاں سے نکال کر گھر پہنچایا جائے ۔سنکیانگ ایغور کے خودمختار خطے کے دارالحکومت ارومچی کے ایئرپورٹ میں کئی روز سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں اکثریت طلبا اور ان کے اہل خانہ کی ہے اور ان کے ساتھ تاجروں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 259 سے تجاوز کرگئی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے صورت حال کو عالمی سطح پر ایمرجنسی قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ میں پھنسے ہوئے کئی پاکستانی وہاں سے باہر بھی نہیں نکل سکتے کیونکہ ان میں سے کئی کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور پاکستانی حکومت کی جانب سے چین کے لئے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کئے جانے کے باعث واپس اپنے گھر بھی نہیں آسکتے ۔