دیشا پاٹنی: ابھی خود کو ایک کامیاب اداکارہ نہیں سمجھتیں

0
0

یو این آئی

ممبئی، ؍؍ بالی وڈ کی اداکارہ دیشا پاٹنی ابھی خود کو کامیاب اداکارہ نہیں مانتی ہیں۔ سال 2016 میں ریلیز فلم ‘ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری’ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی دیشا پاٹنی نے ‘کنگ فو یوگا ، باغی۔ 2 اور بھارت جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے ۔ تاہم وہ ابھی خود کو کامیاب نہیں مانتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ابھی انہیں بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔دیشا پاٹنی نے کہا ‘‘ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ میرا خیال ہے کہ اس پورے سفر کے دوران میں خوش قسمت رہی اور ایسے لوگوں سے ملی جو ہمیشہ میرے مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ میرا خاندان مجھے فلموں کے بارے میں مشورہ نہیں دیتا اور نہ ہی میں ان پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے پاس بہت زیادہ کام ہے اور میں بہتر کوشش کر رہی ہوں اس کا کریڈٹ میں اپنے والدین کو دیتی ہوں۔ اگر ا س رات میری والدہ نے میری مدد نہ کی ہوتی جب میں اپنے مقصد کے تیئں کشمکش میں تھی توشاید میں آج یہاں تک نہیں پہنچ پاتی۔ انہوں نے میری اس پیشے میں آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے ۔ میں نے جو کچھ بھی کیا ہے مجھے نہیں لگتا کہ میں ابھی بھی کامیاب ہوں’’۔ دیشا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘ملنگ’ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ یہ فلم 7 فروری کو ریلیز ہورہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا