چپ رہو اور ابھی اور ابھی اور ابھی

0
0

قطعات

مصداق اعظمی،اعظم گڑھ
9451431700

سانس لینا یہاں دشوار کیا جائے گا

گوڈ سے والو ں کے شاگردوں کا اعلان سنو
تم کو گاندھی کی طرح مار دیا جائے گا

٭٭٭

تیری غدار نگاہوں کو دلاسہ دیکر
وہ فرشتے کو بھی شیطان بنا بیٹھا ہے

دیکھ لے حضرتِ ٹیپوؒ کو بنا کر مجرم
میر صادق ترا سلطان بنا بیٹھا ہے

٭٭٭

اپنی اپنی چادروں کو تم بچھا کر راہ میں
خیر مقدم پھر کرو اک بار تاریخی کوئی

ماؤں بہنوں بیٹیوں ہی کی حفاظت کے لئے
آنے والا ہے صلاح الدین ایوبی کوئی

٭٭٭

جوق در جوق قتل گاہوں کے
شوق سے پھنس گئی جھمیلے میں

سر ہتھیلی پہ لے کے آئیں ہیں
لوگ اہلِ جنوں کے میلے میں

٭٭٭

 

یاد رکھے گا اس گواہی کو
اج کے قتل گاہ کا منظر

جگمگائے گا نونہالوں کے
خوں سے خاکِ وطن ترا پیکر

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا