ریاض ملک
منڈی ؍؍ حکومت جموں وکشمیر کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سٹیٹ میریج ایسیسٹنٹ سکیم کے تحت قریب سو خواتین میں 41 ہزار 780 روپیہ کے حساب واگزار کیاجارہاہے- تاکہ غریب طبقہ کی ان بچیوں کی کچھ نہ کچھ راحت مل سکے -اس حوالے سے اج بلاک ڈولپمنٹ چیر مین شمیم احمد گنائی کے دفتر میں 32 ان خواتین میں یہ اسناد تقسیم کی گئی جن کی شادی ماضی قریب میں ہوئی ہے اور یا ہونے جارہی ہے- اس حوالے سے تحصیل سوشل ویلفیئرآفیسر محمد اعظم راتھر نے بتایاکہ کہ یہ مرات صرف ان لڑکیوں میں تقسیم کی جاتی ہے جو محکمہ کی سروے لیسٹ میں فعال کرتے ہوں اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہوں – انہوں نے کہا گزشتہ دنوں مرکزی وزیر کی آمد کے موقع پر تقریب کے دوران 20 بچیوں میں یہ مرات واگزار کئے جانے کی اسناد تقسیم کی تھی اور اج 32 اسناد تقسیم کی گئی جنہیں بلاک ڈولپمنٹ چیرپرسن شمیم احمد گنائی تحصیل سوشل ویلفیر آفیسر محمد آعظم راتھر سرپنچ بشیر احمد ودیگران کے ہاتھوں یہ اسناد تقسیم کی گئی – انہوں نے کہا سٹیٹ میریج ایسیسٹنٹ سکیم کے تحت کل 100 کیس منظور ہوے ہیں جن میں سے 52 واگزار ہوچکے ہیں باقی ماندہ کیس بھی جلد واگزار کیے جائیں گے – انہوں نے کہا ہر ایک بچی کو اس اسکیم کے تحت 41780 روپیے منظور ہوے ہیں – اس حوالے سے بی ڈی سی چیر پرسن نے محکمہ کی جانب سے غریب لوگوں کی معاونت کی سرہانہ کرتے ہوے ایک تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیر آفیسر محمد آعظم راتھر کو مبارک باد پیش کی ہے-