بی جے پی کے ایم پی انوراگ ٹھاکر کے بیان کی سخت مذمت

0
0

اعجاز الحق بخاری

سرنکوٹ؍؍آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا ولایت حسین مصباحی نے جمعہ کے روز انوراگ ٹھاکر کے بیان دیش کے غداروں کو گولی مارو۔۔۔۔۔ کو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس کا اثر کل دہلی میں ایک شخص کے ذریعے ایک اسٹوڈنٹ پر گولی کے تناظر میں سامنے آیا جہاں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور پولیس کے 50 افراد کے سامنے اس نے سیدھے ایک شخص پر گولی چلا دی۔ اس سے دیش کے اندر بی جے پی کی گندی سیاست کی وجہ سے ماحول خراب ہو رہا ہے جس کا اثر ہر آنے والی نسلوں پر بھی مرتب ہو سکتا ہے اس کو بچانا ہے تو اس قسم کے کے ایم پیز اور لیڈروں کو پارٹی سے باہر نکال دینا چاہیے اور اور ایسے شخص کو استعفی دے دینا چاہیے اس قسم کے بیان سے دیش کی ایکتا اکھنڈتا اور بھائی چارگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے ہے اس بارے میں میں لوگوں کے اندر شدید غم وغصہ ہے اور سی اے اور این آر سی کے اندر حکومت کو نظرثانی کرنی چاہئے اور اس بل کو واپس لینا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا