رہبر تعلیم اساتذہ فورم کا وفدچیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍رہبر تعلیم اساتذہ فورم پونچھ کا ایک وفد زیر قیادت ضلع صدر حمید نباض کے چیف ایجوکیش آفیسر پونچھ جگجیت سنگھ سے ملاقی ہوا۔ضلع صدر حمید نباض نے باقی مسائل کے علاوہ خاص طور پر گریڈ ٹو کے آرڈرز جلد جاری کرنے کی گزرش کرتے ہوئے مسٹر سنگھ کو کہا کہ یہ اساتذہ عرصہ دراز سے مالی پریشانیوں سے گزر رہے ہیں کیونکہ جب تک انکو یہ آرڈرز نہیں ملیںگے تب تک انکی تنخواہیں بھی واگزار نہیں ہو پارہی ہیں جسکے سبب انکے گھروں میی انکے اہل خانہ بہت مشکلات سے گزر رہے ہیں ۔نباض نے مزید گزارش کرتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ فائلوں کو بھی ڈائریکشن آفس جموں جلد بھیج دیا جائے جنکے سلسلہ میں ناظم اعلیٰ جموں نے بھی دریافت کیا ہے اور کہا کہ جن رہبر تعلیم اساتذہ کی سی آئی ڈی ویری فیکیشن والا کے دفتر میں پہنچی ہے۔ انہیں جموں جلد روانہ کریں تاکہ ان اساتذہ کے گریڈ ٹو کے آرڈرز بھی جلدی مکمل ہو پائیں۔چیف ایجوکیشن افیسر پونچھ نے وفد کو باغور سنکر جواب دیتے ہوئے کہا کہ دفتر ھزا کی یہی کوشش رہتی ہے کہ اساتذہ کا کوئی بھی مئسلہ زہر التوا نہ رہے تاکہ اساتذہ اسکولوں میں خَوش اصلوبی کے ساتھ فرائض انجام دے سکیں۔صوبہ نائب صدر نشاط تانترے،ضلع جنرل سیکرٹری ساجد شیخ’علی راٹھور‘جاوید احمد،ابراہیم خان،ریاض بانڈے،سجاد خواجہ،رزاق احمد وغیرہ بھی وفد میں شامل تھے۔ نناض سمیت جنھوں نے آفیسر مزکور کا آخر میں شکریہ ادا کیا-

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا