ساتھ مدرسہ مسجد سمیت دھنسنے کے قریب،لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور
سجادکھانڈے
بانہال؍؍حالیہ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے علاقہ کھڑی کا سیرن گاوں گاؤں دھنسنے کے قریب ہیں ، لوگوں نے’ لازوال‘ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے علاقہ سیرن دھنس رہا ہے جسکی وجہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پورا علاقہ دھنس گیا تو اسکی زد میں تقریبا 30 کے قریب گھر آسکتے ہیں۔ایس ڈی ایم بانہال اور تحصیل دار کھڑی کے ساتھ ساتھ پولیس نے بھی گائوں کا دورا کیا اور لوگوں کو اپنے رہائشی مکانات کو خالی کرنے کا حکم صادر فرمایا ، اور کئی افراد خانہ نے ہجرت کر دی ہیں جبکہ کئی لوگ ابھی بھی موت کے منھ میں زندگی بسر کرہے ہیں چونکہ شدید سردی کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا اور دوسروں کے گھروں میں پناہ لینا بہت مشکل ہیں۔اسلئے لوگوں نے انتظامیاں پر زور دیا ہیں کہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے