بلاک منکوٹ کی پنچائت ٹوپہ وارڈ نمبر 1بنیادی سہولیات سے محروم:عوام

0
0

اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍وارڈنمبر ایک پنچائت ٹھیرہ ٹوپہ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وراڈ دھ میں بجلی ٹرانسفارمر عرصہ ایک ماہ سے خراب ہے جوکہ عوام دھ نے نگال گلی لاکر برلب روڈ رکھا ہواہے عوام محلہ جات کو سخت پریشانی ہے بچوں کی پڑھائی بھی ضائع ہورہی ہے امتحانات کی تیاری طلباء کرام بغیر بجلی نہ کرپارہے ہیں آٹا چکی مشین وغیرہ بھی ان دومحلہ جات کی بوجہ بند بجلی بند پڑی ہوئی ہے ان محلہ جات کا گریڈ سٹیشن چھترال نیابت ہیڈ کوارٹر پر ہے جبکہ تحصیل ایجوکیشنل زون پولیس چوکی بلاک آفس منکوٹ پڑتے ہیں عوام کی مانگ ہے کہ آبائی تحصیل منکوٹ کے گریڈ سٹیشن سے بجلی کا رابطہ جوڑا جائے اگر چھترال میں گریڈ سٹیشن کو رکھنا ہے تو علحیدہ طور پر ان محلہ جات کو ٹرانسفارمر دیا جائے کیوں کہ ان دو محلہ جات کی آبادی ڈھائی سو افراد پر مشتمل ہے بجلی کے کھنبوں کی بھی کمی ہے اور عوام کا مطالبہ ہے کہ ماہ جنوری کا کرایہ معاف کیا جائے اسی طرح وارڈ دھ کی عوام اور دیگر ضروری سہولیات سے محروم ہے چوہدری محمد فاروق ،محمد ابراہیم قریشی بشمولہ عوام وارڈ نمبر ۱ٹھیرہ ٹوپہ نے جناب ڈپٹی کمشنر پونچھ ایس ڈی ایم مینڈھر تحصیلدار منکوٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ سپاٹ پر ٹیم بھیج کر حقائق کا پتہ لگا یا جائے کیوں کہ گائوں والوں نے کئی دفعہ محکمہ بجلی سے فون و دیگر ذرائع سے اس نسبت رابطہ کیا ہے لیکن آج تک ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ہے لہذا عوام دھ کے اس ضروری اور اہم مسئلے کو انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا