نمبر ایک بارٹي بھی باہر، کینن اور مگروجا میں خطابی جنگ

0
0

میلبورن،   (یو این آئی ) سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کی کلاس میں الٹ پھیر کا سلسلہ سیمی فائنل میں بھی بنا رہا اور دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کے ایشلے بارٹي اور چوتھی سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو جمعرات کو سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بارٹي کو 14 ویں سیڈ امریکہ کی صوفیہ کینن نے 7-6، 7-5 سے شکست دی جبکہ غیر سیڈ ا سپین کی گربان مگروجا نے دنیا کی نمبر -3 کھلاڑی سمونا کو 7-6، 7-5 سے شکست دی۔ مگروجا اور کینن کے درمیان ہفتہ کو فائنل کھیلا جائے گا۔بارٹي کو کینن نے ایک گھنٹے 45 منٹ میں شکست دی۔ مگروجا نے سمونا کو 2 گھنٹے پانچ منٹ میں شکست دی۔ دونوں کھلاڑی پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ دنیا کی 15 ویں نمبر کی کھلاڑی کینن کی کسی بھی گرینڈ سلیم کا یہ پہلا فائنل ہو گا ۔ وہ تیسری بار اس ٹورنامنٹ میں کھیل رہی ہیں۔ گزشتہ سال کینن دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئی تھیں۔2019 کی فرانسیسی اوپن چمپئن بارٹي گزشتہ بار آسٹریلیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں باہر ہوئی تھیں اور اس بار انہیں سیمی فائنل میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔سابق نمبر ایک ہالیپ نے 2019 میں ومبلڈن اور 2018 میں فرانسیسی اوپن جیتا تھا جبکہ 2018 میں ہی وہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہاری تھیں۔ سابق نمبر ایک اور اب 32 ویں رینکنگ کی کھلاڑی مگروجا نے 2017 میں ومبلڈن اور 2016 میں فرانسیسی اوپن اپنے نام کیا تھا۔ ہالیپ اور مگروجا کے درمیان اب تک چار مقابلے کھیلے گئے ہیں اور ہر بار مگروجا نے ہی بازی ماری ہے ۔
یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا