لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ اننت ناگ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اننت ناگ خالد جہانگیر کی صدارت میں آج ماحولیاتی کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقدہوئی تاکہ ضلع میں ماحولیاتی منصوبوں کی عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ میں اے ڈی سی( ممبر سیکرٹری) جی ایم ڈی آئی سی ،اے ڈی سی،سی ایم او ،سی آئی او ،ڈی ایف او اور ڈویژنل آفیسر پولیوشن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے ماحولیاتی منصوبوں کی بہتر عمل آوری اور سائنسی طریقوں پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے تمام متعلقین کے درمیان قریبی تال میل قائم رکھنے پر زور دیا تاکہ پورے ضلع کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھا جاسکے۔اُنھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مشہورسیاحتی مقام پہلگام کو سائنٹفک بنیادوں پر سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر ماحولیاتی کشافت سے پاک رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور پہلگام کو سب سے بہتر سیاحتی مقام بنایا جاسکے۔