جموں اِنتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری جاری

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں اِنتظامیہ نے اُن لوگوں کے لئے کورونا وائرس سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی ہے جنہوں نے یکم جنوری 2020 ء سے چین یا جنوب مشرقی ایشیاء کا سفر طے کیا ہو۔اس سلسلے میں اگر انہیں کسی بھی طرح کے علامات جیسے بخار ، کھانسی ، سانس کی تکلیف وغیرہ کی شکایت محسوس ہو تو وہ قریب ترین ہیلتھ سینٹرمیں صحت کی جانچ کے لئے حاضر ہوجائیں اور اپنے معالج ڈاکٹر کو بھی مطلع کریں۔ضلعی اِنتظامیہ نے عوام کی معلومات کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے ہیں ۔جموں ڈویژن کے لئے 0191-2520902 اور سی ایم او آفس جموں کے لئے8 0191-257760ٹیلی فون نمبرات سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا