ایف سی ریوینونے رقومات کا فوری تصرف کرنے کی ہدایت دی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍فائنانشل کمشنر یونیو ڈاکٹر پون کوتوال نے آج ضلعی کمشنروں کی ایک میٹنگ کے دوران رجسٹرار اور سب رجسٹرار دفاتر کے قیام کے لئے فراہم کئے گئے رقومات کے فوری تصرف کی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر جموں سشما چوہان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموںرشپال سنگھ، اودھمپور ، کٹھوعہ اور سانبہ کے رجسٹرار ستیش کمار شرما ، سریش چندر شرما اور ڈاکٹر سبھاش چندرکے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنروںنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈاکٹر کوتوال نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیزائننگ کی مہارت کے مطابق رجسٹرار اور سب رجسٹرار دفاتر کو ڈیزائن کریں تاکہ یہ دفاتردیدہ ذیب اور پُرکشش تعمیر کئے جاسکیں۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ صلاحیت پیدا کرنے کے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کریں اور جدید ریکارڈ روم قائم کریں تاکہ اہلکاروں کو دستاویزات کے اندراج میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایف سی نے تمام ڈپٹی کمشنروں سے شفافیت اور درستگی کے ساتھ رقومات کے فوری استعمال کی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقہ افراد سے رجسٹریشن ایکٹ کی رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے اور اندراجات کرتے وقت دستاویزات کی درستگی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا