فرانس میں کورونا وائرس کا چھٹا معاملہ سامنے آیا

0
0

پیرس؍؍فرانس میں کورونا وائرس کا چھٹا معاملہ سامنے آیا ہے ۔مقامی اخبار لی فیگارو نے وزارت صحت کے سینئر عہدیدار جیروم سلومن کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک چینی مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹراس بیماری کی زد میں آگئے ، جس کے بعد انہیں اسپتال داخل ہونا پڑا۔فرانس میں ، اس سے پہلے کورونا وائرس کے پانچ معاملے درج ہوئے ، چار پیرس سے اور ایک معاملہ جنوب مغربی شہر بورڈو اوکس سے درج کیاگیا۔ ڈاکٹر کے علاوہ ، تمام متاثرہ مریض چین سے آئے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ پچھلے سال دسمبر میں چین کے ووہان شہر میں پایا گیا تھا ، جس کے بعد یہ 18 ممالک میں پھیل گیا تھا۔ چین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 171 ہوگئی ہے جبکہ 8000 سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ فرانس کے علاوہ دو دیگر یورپی ممالک جرمنی اور فن لینڈ میں بھی کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا