کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے پنچایت انجول میں شجر کاری مہم شروع

0
0

نمائندہ لازوال

کشتواڑ ؍؍کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے پنچایت انجول میں سرپنچ انجول کی زیر نگرای میں انجول شاردا ماتا مندر کے نذدیک محکمہ جنگلات کے فارسٹر فاروق جولائی تا بیٹ گارڈ دیا کرشن تا سماجی کارکن ارجن شرما نے چنار کا ایک درخت لگایا اور لوگوں کو جنگلات بچانے اور شجر کاری کو بڑھاوا دینے میں جانکاری دی اور اس دوران انجول کے لوگوں نے محکمہ جنگلات تا سرپنچ انجول کی بہترین کارکردگی اور جنگلات کو بڑھاوا دینے پر شکریہ کیا۔ اس موقعہ پر سرپنچ انجول نے لوگوں سے درخواست اور پر زور مانگ کی ہے کہ شجر کاری میں آگے آئیں اور اس مہم کو برقرار رکھا جائے۔ سماجی کارکن ارجن شرما نے آخر میں کہا کہ جنگلات کو بچانے اور جنگلات کو بڑھانے میں انجول کے ہر ایک انسان کو ایک ایک پودا لگانے میں ہمارا ساتھ دیا جائے اور ہم اپنے پنچایت کو سر سبز درختوں سے روشناس کرائیں گے۔ اس دوران سرپنچ انجول نے محکمہ جنگلات کے تعینات ملازمین کا بھی شکریہ کیا اور انجول کے عام لوگوں کا بھی شکریہ کیا کہ سارے اس شجر کاری مہم میں ایک جٹ ہو کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا