’سلونیہ کی عوام ،بنیادی سہولیات کا فقدان‘

0
0

محکمہ صحت عامہ بھی جانتا ہے ہم گندہ پانی پیتے ہیں:عوام
ظہیر عباس
منڈی//تین پنچائتوں پر مشتمل گاو¿ں سلونیہ کی عوام پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ سے وہ گندہ پانی پینے پرمجبور ہیں – اس سلسلہ میں لوگوں نے محکمہ صحت عامہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے افراد یہ جانتے ہوئے بھی لوگوں کے ساتھ مزاق کررہے ہیں کہ یہ پانی گندہ ہے اور پینے کے قابل نہیں ہے -انہوں نے کہا کہ کئی بار اس آلودہ پانی کو لیکر محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران کو بتایا گیا لیکن کسی نے بھی اس طرف دھیان نہیں دیا اور عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے – انھوں نے کہا کہ لوگوں کو آلودہ پانی پی رہے کئی سال گزر گئے ہیں جس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ سے بارہا شکایت بھی کی گئی لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی – اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ یہاں تک گھریلو استعمال شادی بیاہ اور نیاز میں بھی مجبور ہوکر عوام کو یہی گندہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے – انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد تینوں پنچائیتوں کے لوگوں کے لئے صاف پانی کا بندوبست کرےں ورنہ عوام سڑکوں پر اترنے کے لئے مجبور ہوگی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا