سخی میدان کلائی سڑک پچھلے کئی برسوںسے محکمہ و ٹھیکیداروں کی لوٹ کھسوٹ کا ذریعہ؟

0
0

عوام سڑک کی خستہ حالات سے پریشان، آخر یہ سڑک کب گاڑیوں کی امدو رفت کیلئے مکمل ہوگئی
اعجازکوہلی

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کی معروف سڑک جو سخی میدان کلائی سڑک کہ نام سے جانی جاتی ہے پچھلے کئی برسوںسے محکمہ و ٹھیکیداروں کی لوٹ کھسوٹ کا اڈہ بنی ہوئی ہے ۔نمائندہ اخبار سے بات کرتے ہوئے سرور حسین شاہ نے بتایا کہ چالیس سال میری عمر ہوچکی ہے اور ان سالوں میں سڑک کی جیسی حالت تب تھی ویسی آج ہے تو آخر ہر سال سڑک کی مرمت کے نام پر جو سرکاری خزانے کو ہڑپ کیا جا رہا ہے۔ اس کا زیماوار کون؟۔انہوں نے کہا کہ آج بھی گاڑیوں میں سفر کرنا اس سڑک پہ موت کو دعوت دینے کہ مترادف ہے جو چھونگاں ،کالابن،پھٹانہ تیر ،اپر کالابن،شیدراہ و چرون کی عوام یہ خطرہ مول لینے کہ لیے لاچار ہے ۔ان علاقوں میں رہنے والوں رہنے والی عوام انتظامیہ سے بار بار التجاء کرنے کہ باوجود سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر و مرکزی سرکار سے مانگ کی ہے کہ سخی میدان کلائی سڑک پہ آج تک کتنی لاگت آئی ہے اور سڑک کی حالت ویسی کی ویسی کیوں اس بات کی صاف و شفاف انکوائری کمیشن عمل میں لایا جائے اور سڑک کی حالت کو ٹھیک کیا جائے تاکہ اس سڑک کی سوغات اس نسل کہ لوگوں کو مل سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا