بجٹ اجلاس ملک کے روزشن مستقبل کی بنیاد ڈالنے والا ہوگا

0
0

دلت،محروم،خواتین کو بااختیار بنانے پر حکومت زور رہے گا:مودی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹ کا آج سے بجٹ اجلاس شروع ہورہا ہے جو ملک کے روزشن مستقبل کی بنیاد ڈالنے والا ہوگا اور ان کی حکومت کا زور دلتوں،محروموں،خواتین کے بااختیار بنانے پر ہوگا۔مسٹر مودی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا‘‘یہ اس سال کا اور اس دہائی کا پہلا اجلاس ہے ۔ہماری کوشش رہنی چاہئے کہ اجلاس دہائی ملک کے روشن مستقبل کے لئے مضبوط بنیاد ڈالنے والا اجلاس بنا رہے ۔ہماری حکومت نے اب تک دلتوں ،مظلوموں،محروموں اور خواتین کو بااختیاربنانے کی سمت کام کیا ہے اور اس دہائی میں بھی ہماری یہی کوشش رہے گی۔’’انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ اقتصادی موضوعات پر بحث ہوگی۔یہ یقینی بنایا جانا چاہئے کہ عالمی اقتصادی حالات کا ہندوستان کس طرح فائدہ اٹھا سکتا ہے ،موجودہ عالمی صورت حال کا فائدہ ہندوستان کو کیسے مل سکے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں اجلاس میں لوگوں کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے پر وسیع بحث ہونی چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا