زیرو مائل پہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بارہویں دن بھی احتجاج جاری
شرف الدین تیمی
مدھوبنی؍؍سی اے اے، این آر سی اور این آر پی کو لے کر پورے ملک میں مہینوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری وساری ہے۔جگہ جگہ شاہین باغ کا منظر دکھاء دے رہا ہے اور ہر شاہین باغ سے شاہینوں کی جانب سے صرف آزادی کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور سرکار کے ذریعہ پاس کیے گیے کالے قانون کی واپسی کی مانگ ہو رہی ہے۔کچھ ایسا ہی منظر بسفی اسمبلی حلقہ کے زیرو مائل پر تقریبا بارہ دنوں سے دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں، بچے، بوڑھے، جوان، مرد اور عورت کی ایک بہت بڑی تعداد ڈٹ کر سی اے اے، این آر سی اور این آر پی کے واپسی کی مانگ کر رہی ہیں۔اس بیچ کجھولی سے راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل اے سیتا رام یادو کی آمد ہوء انہوں نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہ یہ ملک جتنا ہندوؤں کا اتنا ہی مسلمانوں کا بھی ہے اس لیے موجودہ سرکار کی نفرت بھری پالیسی سے ڈرنے کی کوء ضرورت نہیں ہے، اس وقت پورا ملک نفرت کی آگ میں جل رہا ہے لہذا ہم سبھوں کو مل جل کر اس بار نفرت کے پجاریوں کو گدی سے اتار پھینکنے میں ذرا بھی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا ہے۔بسفی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے فیاض بھی اس غیر متعینہ احتجاج میں شریک تھے انہوں نے بھی سرکار کی گندی پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکار صرف نفرت، جھوٹ، دھوکہ اور فریب کاری پر ٹکی ہوء ہے اور یہ بات سبھوں کو معلوم ہے کہ نفرت کی عمر لمبی نہیں ہوتی یہ سب کچھ نفرت کے پجاریوں کے جانے کے آثار ہیں۔ملک کی ایوان میں مسلم ماں اور بہنوں کے حق کی بات کرنے والے نیتاؤں کی نفرت بھری پالیسی کو عوام سمجھ چکی ہے، ملک کا موجودہ منظر نامہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ زیرو مائل سمیت پورے ہندوستان میں بیٹھی ماؤں اور بہنوں کو عنقریب انصاف ملے گا۔