جامعہ ضیاء القرآن کلرکٹل میں طلبہ کا طبی معائنہ

0
0

لازوال ڈیسک

سرنکوٹ ؍ آئے دنوں موسمی تغیر وتبدل درجۂ حرارت میں کمی آنے کے باعث جہاں انسان اور حیوان انگنت بیماریوں میں مبتلا ہیں وہیں تحصیل سرنکوٹ کے دورافتادہ مقام اپر کلرکٹل میں واقع جامعہ ضیاء القرآن کے طلاب وبائی بیماریوں کے شکار ہوئے حفظ وماتقدم کی طبی تدابیرکارگر ثابت نہ ہونے کی وجہ سے ناظم اعلیٰ مولانا گلزار احمد قادری اور پرنسپل ادارہ ہذا نے معاملہ بی ایم او سرنکوٹ ذولفقار احمد چودھری کے زیر غور لایا جس پر بی ایم او موصوف نے فوری طبی عملہ مع ادویات بھیجا جس نے برموقعہ جامعہ ضیاء القرآن کے طلاب کی تشخیص ومعائنہ کے بعد لازمی ہدایات کے ساتھ مفت ادویات تقسیم کی واضح ہو کہ ادارہ میںاکثر تعداد غرباء ومساکین اور یتیم بچوں کی ہے میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ آر بی ایس کے عمل آوری میں صحت یابی کی تمام تر تدابیر موجود ہیں طبی عملہ میں شامل ڈاکٹر محمود ملک آفاق قریشی اور وقار احمد تھے اس طبی معائنہ پر معززین علاقہ جامعہ ضیاء القرآن کے منتنظمین نے بی ایم او صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ مستقبل قریب میں علاقہ میں ایک صحت بے داری کیمپ کا انعقاد کیا جائے تاکہ علاقہ کی غریب و پسماندہ عوام حفظان صحت کے تقاضوں سے آشنا ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا