عراق میں حکومت کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری

0
0

بغداد؍؍عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ دارالحکومت بغداد میں الخلانی کے پاس مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے جس میں احتجاج کے دوران 15 مظاہرین زخمی ہو گئے ۔اس دوران سینکڑوں مظاہرین التحریر میں اکٹھے ہوئے اور بدعنوانی روکنے اور اصلاحات نافذ کرنے کے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج و مظاہرہ کرنے لگے ۔ نصیریہ میں کالج کے طالب علموں سمیت سینکڑوں مظاہرین اکٹھے ہوئے اور ریلی نکال کر پلوں کو جام کر دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ القدسیہ کے دارالحکومت دوانیہ سمیت بصرہ، میسن، باسط اور کربلا کے صوبوں میں بھی احتجاج و مظاہرہ جاری ہے ۔نجف میں بھی سینکڑوں مظاہرین نے شہر کے مرکز سے ریلی نکالی اور ایک بیان جاری کیا جس میں مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے والے ایک نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کی مانگ کی گئی۔قابل غور ہے کہ عراق میں گزشتہ سال اکتوبر سے ہی بدعنوانی پر لگام لگانے ، اصلاحات نافذ کرنے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے سمیت دیگر مطالبات کیلئے عراقی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا