باندھ تعمیر کرنے والی کمپنی کی 29گاڑی ضبط

0
0

ساگر؍؍مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے نریاولی میں ایک باندھ کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے غیر قانونی طورپر چلائی جانے والی 29گاڑیوں کو ضبط کیاگیاہے ۔علاقائی ٹرانسپورٹ افسر پردیپ کمار شرما نے بتایا کہ نریاولی کے بسونا علاقے میں کی گئی چیکنگ کے دوران ان گاڑیوں کو پکڑاگیا۔ان میں سے کئی گاڑی دیگر ریاستوں میں رجسٹرڈ ہیں،جن کا مدھیہ پریش کا موٹریان ٹیکش جمع نہیں پایا گیا اور گاڑی سے متعلق دستاویز جیسے -پرمٹ،فٹنیس ،اسپیڈ گورنر،بیمہ،پولیوشن سرٹیفکیٹ نہیں پائے گئے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے ان گاڑیوں میں 3گاڑیاں ضبط کرکے دفتر کے احاطے میں اور باقی 26گاڑیاں ضبط کرکے کمپنی کے منیجر کے سپرد رکھی گئی ہیں اور انہیں ایک ہفتے کا وقت دیاگیا ہے کہ ان ساری گاڑیوں کا مدھیہ پردیش ریاست کا موٹریان ٹیکس جمع کرے اور گاڑی کے قانونی دستاویز پیش کرے ،طے مدت میں گاڑیوں کے دستاویز اور مدھیہ پردیش کا موٹریان ٹیکس جمع نہ کئے جانے پر کارروائی کی جائے گی۔علاقائی ٹرانسپورٹ افسر نے بتایا کہ چیکنگ کی کارروائی میں خصوصی طورپر بقایا ٹیکس،اوور لوڈنگ،گاڑی ڈرائیور اور کلینر سے متعلق دستاویز کا معائنہ ،فٹنیس ،پرمٹ،اسپیڈگورنر،بیمہ،پولیوشن سے متعلق دستاویزوں کا معائنہ جانچ ٹیم کے ذریعہ کیاگیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا