نئی دہلی؍؍ ہرش وردھن شرنگلا نے بدھ کو یہاں نئے خارجہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کرکے کہا‘‘وزارت خارجہ کی ٹیم کی جانب سے آپ کا استقبال ہے ’’۔وہیں مسٹر شرنگلا نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا‘‘ہندوستان کے خارجہ سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالنا انتہائی پروقار اور حقیقیت میں ایک شاندار تجربہ ہے ’’۔انہوں نے کہا‘‘میں اس حقیقت سے واقف ہوں کہ میں اپنے شاندار سینئر ساتھیوں کے قدموں پر چلنے جا رہا ہوں، جنہوں نے پیشہ ورانہ طریق کارا ور سنجیدگی کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھا ہے ’’۔انہوں نے خاص طور پر خارجہ سکریٹری کے عہدہ سے منگل کو رٹائر ہورہے وجئے گوکھلے اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا ذکر کیا اور کہا‘‘مجھے براہ راست ڈاکٹر جے شنکر کی ماتحتی میں کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔ مجھے یاد ہے کہ جب وہ خارجہ سکریٹری تھے اور میں ان کی راہنمائی میں کام کرتا تھا’’۔