وزارت صحت نے چین کی سیاحت سے متعلق ایڈوائزری جاری کیا

0
0

نئی دہلی؍؍وزارت صحت نے چین میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملک کے شہریوں کو وہاں کی سیاحت سے بچنے کے لئے ایڈوائزری جاری کیا۔وزارت صحت نے بدھ کو اپنے سرکاری ٹوئٹر پر یہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘مہربانی کرکے چین کے سفر پر جانے سے بچیں۔’’واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا متعدی مرض کی طرح پھیل گیاہے ۔ اس کے وجہ سے چین میں 132 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 5974 لوگوں میں یہ وائرس پائے گئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کچھ لوگوں کو اس وبا کے شبہ میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے 4593 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔عالمی صحت تنظیم کی تازہ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 14، سنگاپور میں سات، جاپان میں چھ، امریکہ اور آسٹریلیا میں پانچ، کوریا اور ملائشیا میں چار، فرانس میں تین، ویتنام اور کناڈا میں دو دو اور نیپال، سری لنکا اور جرمنی میں ایک ایک معاملہ درج ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا