یو این آئی
ممبئی؍؍ بالی وڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر اداکارہ کنگنا رنوت کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں۔کرن جوہر اور کنگنا رنوت کے مابین نااتفاقی کی خبریں سرخیوں میں رہتی ہیں ۔دونوں ایک دوسرے پر کمنٹس کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ۔ کرن جوہر نے کنگنا رنوت کو پدم شری ایوارڈ ملنے پر اظہار رائے کیا ہے ۔کرن جوہر نے کہا ‘‘کنگنا اور میرے درمیان کرن جوہر نے کہا ‘‘کنگنا اور میرے درمیان کسی بھی طرح کی دشمنی یا تناؤ کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے لیکن جب بھی ہم ملتے ہیں تو ایک دوسرے کو شائستگی کے ساتھ مبارکباد دیتے ہیں۔ بطور فلم ساز میں کنگنا کی صلاحیتوں کا احترام کرتا ہوں۔ وہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے خود کو ثابت کیا ہے اور وہ اس احترام کی مستحق ہیں۔ آئندہ اگر میرے پاس کوئی فلم ہے اور جس کے لئے مجھے کنگنا کی ضرورت ہے تو میں انہیں فون کروں گا۔ جو بھی پیچیدگی ہے ، سوشل میڈیا پر جو بھی کہا گیا ہے وہ میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے ۔ میں ایک فلمساز ہوں اور وہ ایک فنکار ہ ہیں اور اس رشتے میں ذاتی چیزیں نہیں آنی چاہیئں ۔ مجھے اس پر یقین ہے اور اسی کے ساتھ کھڑا رہوں گا’’۔