بھوپال (یو این آئی) بھوپال کے محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ‘سی آر ایس سی بی سب زون اسپورٹس میٹ 2020’ کا انعقاد کیا جائے گا جسے کل یہاں کے ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں اجے کمار چوہان پرنسپل چیف کمشنر (ایم پی اور چھگ) بھوپال کی جانب سے افتتاح کیا جائے گا۔انکم ٹیکس کی جانب سے آج یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق دو دن چلنے والے اس اسپورٹس میٹ میں مرکزی دفاتر کے محکمہ انکم ٹیکس مدھیہ پردیش۔چھتیس گڑھ، اشیاء اور خدمات ٹیکس، نارکوٹِکس محکمہ وغیرہ سے متعلق تین سو افراد مختلف کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیں گے ۔ اس اسپورٹس میٹ کے انعقاد کی جانب سے سینٹرل ریوینو اسپورٹ اینڈ کلچرل بورڈ کے نارتھ زون کی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جس کا انعقاد21 اور22 فروری کو اندور میں کیا جائے گا۔یو این آئی