کانگریس لیڈر فاروق خان نے سرحدی علاقہ میں کیا دورہ
عامر
منجاکوٹکانگریس کے سینئر لیڈر فاروق خان نے سرحدی علاقہ میں دورہ کر کے لوگوں کے مسائل سنے۔ جہاں پر لوگوں نے اپنی مشکلات فاروق خان کو سنائی۔اس موقعہ پر فاروق خان نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔فاروق خان نے گزشتہ دنوں بالاکوٹ سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے گولاباری ایک ہی گھر کے پانچ افراد کے مارے جانے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے سرحد پر لوگ تنگ آچکے ہیں۔بی جے پی کے کھوکھلے وعدوں سے غریب عوام تنگ آچکی ہے۔فاروق خان نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی آخر پاکستان کے ساتھ کیوں بات نہیں کر رہی ہے۔سرحدی علاقہ کے لوگوں کے ساتھ خون کی ہولی کیوں کھیلی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے آنے کے بعد جتنے لوگ مارے گئے ہیں اتنے ہندوستان اور پاکستان کے بٹوارے کے پہلے نہیں مرے تھے۔فاروق خان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ڈیولپمنٹ کے بڑے بڑے دعوے کر رہی تھی۔مگر وہ بھی سب کھوکھلے نکل چکے ہیں۔پنچائتی الیکشن کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے الیکشن بھی بی جے پی نہیں کروا پائی تو ڈیولپمنٹ کیا کروائے گئی۔انہوں نے کہا کہ آرپار گولاباری سے عام شہری اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور فوجیوں کی ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں جس سے دونوں ممالک کا نقصان ہو رہا ہے۔فاروق خان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کر کے مسئلہ کا حل نکالا جائے ورنہ جنگ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر مر رہے عام شہری لوگوں کی قیمت پانچ لاکھ ہی رکھی جاتی ہے جبکہ دیگر ریاستوں میں شراب سے مرنے والوں کی قیمتیں بیس لاکھ روپے رکھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہر محض پر ناکام ہو چکی ہے۔