اسکول کاسازوسامان ندارد: سرپنچ
عمران خان
تھنہ منڈی ؍؍ سرکاری ہائی اسکول منھیال گلی میں بدھ کے روزایس ڈی ایم تھنہ منڈی مختاراحمدشیخ کی ہدایت پرسرپنچ منہال نے پنچوں وچندمعززاشخاص کے ہمرہ اسکول کااچانک معاینہ کیا جس دوران سرپنچ صاحبہ ودیگرنے ذرایع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جب ہم اسکول کے اندرآئے تووہاں پرکچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا۔سرپنچ محترمہ نے کہاکہ زیرتعلیم بچوں کے والدین نے شکایات کی تھی کہ ان کے بچوں کواسکول میں کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہاہے نہ ہی اسکول میں بچوں کومڈڈے میل دیاجارہاہے اورنہ ہی بچوں کاسلیبس مکمل ہواہے ایک ماہ کاوقت امتحان کوبچ گیاہے مگرابھی تک بچوں کاسلیبس نامکمل ہے سرپنچ منیرہ بیگم نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں غریب عوام کے بچے ہی پڑھتے ہیں پھربھی اسکول کاتعلیمی نظام ودیگرکام بھی بہترنہیں ہے۔ انہوں نے بولتے ہوئے کہاکہ زیرتعلیم بچوں کاہوم ورک گزشتہ ماہ 24تاریخ کے بعدچیک نہیںہواہے اورنہ ہی آگے کوئی کام دیاہواہے ۔سرپنچ نے کہاکہ180بچے اسکول میں زیرتعلیم ہیںجن بیٹھنے کیلئے جگہ بھی ناکافی ہے ۔بیت لخلاکا30000روپیہ بھی اسکول فنڈسے غایب ہے آرمی کی طرف سے اسکول میں کمپیوٹردیے گئے تھے اورمحکمہ تعلیم کی طرف سیٹی وی دی گی تھی جوکہ اسکول سے غایب ہے ۔سرپنچ ومقامی لوگوں نے معاملہ کی چھان بین کرنیکی اپیل کی ہے اس سلسلے میں اسکول کی ہیڈمیززسے بات کی توانہوں نے کہاکہ مجھے ابھی تھوڑی دیرہوئی ہے میں اس کی تحقیق کروں گی وہیں ایس ڈی ایم تھنہ منڈی کی ہدایت پرنایب تحصیلدارتھنہ منڈی چوہدری قمردین نے موقعہ پرگیاورلوگوں کے مسایل سنے اورکاروائی کرنیکی یقین دہانی کروائی۔