نانگہ تھب میں 35سالہ نوجوان ٹھنڈ سے زندگی کی جنگ ہار گیا

0
0

عبدالقیوم

کوٹرنکہ ؍؍ کوٹرنکہ کے گاؤں بڈہال میں ایک نوجوان کی ٹھنڈ سے موت واقع ہوگئی جس کی خبر علاقہ میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ کے بڈہال میں محمد اعجاز ولد محمد بشیر عمر 35سال سکنہ بڈہال جو اپنی بھیڑوں کے ساتھ جنگل میں تھا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ مقامی شخص ظہیر عباس گورسی نے لازوال کو بتایا کہ یہ نوجوان بھیڑوں کے ساتھ تھا سخت برف باری اور بارش میں جہاں اس کو اتنی زیادہ ٹھنڈ چڑھ گی جہاں ٹھنڈ کی وجہ سے نوجوان اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا