سرپنچ ایسوسی ایشن ضلع صدر رام بن سرپنچ اقبال مرکزی وزیر روینور تیلی سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
بانہال؍؍سرپنچ ایسوسی ایشن ضلع صدر رام بن سرپنچ اقبال مرکزی وزیربرائے فوڈپروسیسنگ وصنعت جناب روینورتیلی سے ملاقی ہوئے سرپنچ اقبال نے وزیر کو ایک عرضداشت پیش کی عرضداشت میں وادی چناب کوپہاڑی سٹیٹس دینے کی مانگ کی گئی اس کے علاوہ ضلع رام بن کی نئی نسل کے لئے ضلع میںیونیورسٹی کیمپس میڈیکل کالج انجیئرنگ کالج وائر ایمبولینس کی مانگ رکھی گئی۔ وفد نے وزیرموصوف کونیشنل ہائے وے پر روزانہ لوگوںکی اموات کے پیش نظر رام بن تابانہال باراستہ پوگل پرستان ایک ٹنل نکالی جائے اس کے ساتھ ساتھ ساولاکوٹ پاور پروجیکٹ کاکام شروع کیاجائے تاکہ بجلی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوروزگارمل سکے اس کے علاوہ پوگل پرستان میں بامتہال تایر کراکرباراستہ نوگام سڑک ،منڈکھال چفکنی سڑک ، بھونی دار تاسرگلی وراہون ، ٹاپ سڑک بس سٹینڈ گوہلہ پوگل، مرنال تاحالہ مالیگام سڑک، پرستان سنسیری سڑک، النباس سنسیری سڑک ، البناس متلہال سڑک، گجراڑہ پرستان تاشروا دھارسڑک ، اکھڑہال پانچل سڑک، رام بن تا بانہال متبادل سڑک گنوت رام بن تاگجراڑہ پرستان ،بھونی دارتانیل باٹو سڑک کے علاوہ گجراڑہ تاگرمل ڈوڈہ سڑکیںبنونے کی گذارش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا