’عوام اورحکومت کے درمیان فاصلہ مِٹاناہے‘

0
0

جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے عوامی رابطہ مہم میں تیزی ؛ اِنتظامی سیکرٹری ایک ماہ میں چار دِن لوگوں کی شکایات سنیں گے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں عوامی رابطے کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لئے حکومت نے آج تمام اِنتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ ایک ماہ میں چار دِن لوگوں کی شکایات کے ازالے کے کیمپ منعقد کریں۔ اس کے علاوہ وہ الاٹ کئے گئے اضلاع کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ لوگوں کی شکایات بغور سنیں گے۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق اِس پروگرام کے اِنعقاد کا مقصد عام لوگوں کے مسائل حل کرنے اور اُن کے مطالبات پورا کرنا ہے۔اِنتظامی سیکرٹری جنہیں اِنتظامیہ چلانے کے بارے میں وسیع تجربہ ہے ۔ لوگوں کے درپیش مسائل دُور کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے اورحکمرانی میں شفافیت اور جواب دہی لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اِس مقصد کے لئے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس جموں اور بینکٹ ہال سری نگر مقرر کیا گیا ہے جہاں ہر ایک انتظامی سیکرٹری عوامی شکایات سنیں گے۔لوگوں کی اِنتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ملاقات کے اوقات صبح 10بجے سہ پہر 4بجے تک مقرر ہے۔شیڈول کے مطابق فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ارون کمار مہتا ، پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس گاندھی نگر جموں میں ہر ماہ پہلی اور تیسری سوموار اور بینک ہال سری نگر میں دوسری اور چوتھی سوموار کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو جموں میںپہلی اور تیسری جمعرات جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی جمعرات کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا جموں میںپہلے اور تیسرے جمعہ جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھے جمعہ کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا جموں میںہرماہ کی پہلی اور تیسری منگل وار جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی منگل وار کو عوامی شکایات سنیں گے۔پشو و بھیڑ پالن کے پرنسپل سیکرٹری اصغر حسن سامون جموں میںپہلی اور تیسری بدھ وار جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی بدھ وار کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری جموں میںہرماہ کی دوسری اور چوتھی سوموار جبکہ سری نگر میں پہلی اور تیسری سوموارکو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔محکمہ مال کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر پون کوتوال جموں میںدوسری او رچوتھی جمعرات جبکہ سری نگر میں پہلی اور تیسری جمعرات کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔ منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل جموں میں ہرماہ کے دوسری اور چوتھی جمعہ جبکہ سری نگر میںپہلی او رتیسری جمعہ کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔صنعت و حرفت کے کمشنر سیکرٹری منوج کمار دِویدی جموں میںدوسری اور چوتھی منگل وار جبکہ سری نگر میں پہلی اور تیسری منگل وارکو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔سکولی تعلیم کے کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار جموں میںہرماہ دوسری اور چوتھی بد ھ وار جبکہ سری نگر میں پہلی او ر تیسری بدھ وار کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔جنگلات و ماحولیا ت کی کمشنر سیکرٹری سریتا چوہان جموں میںپہلی اور تیسری سوموار جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی سوموار کو لوگوں کی شکایات سنیں گی۔تعمیراتِ عامہ کے کمشنر سیکرٹری خورشید احمد شاہ جموں میںپہلی اور تیسری جمعرات جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی جمعرات کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔محنت و روزگار کے کمشنر سیکرٹری سوربھ بھگت جموں میںپہلی اور تیسری جمعہ جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی جمعہ کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے کمشنر سیکرٹری اجیت کمار ساہو جموں میںپہلی اور تیسری منگلوار جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی منگلوار کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔پھولبانی ، پارک اور باغات کے کمشنر سیکرٹری شیخ فیاض احمد جموں میںپہلی اور تیسری بد ھ وارجبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی بدھ وارکو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔خوراک و شہری رسدات کے سیکرٹری پی کے پولے جموں میںدوسری اور چوتھی سوموار جبکہ سری نگر میں پہلی اور تیسری سوموار کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔محکمہ بجلی کے سیکرٹری ایم راجیو جموں میںدوسری اور چوتھی جمعرات جبکہ سری نگر میں پہلی او رتیسر ی جمعرات کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔محکمہ زراعت و باغبانی کے سیکرٹری منظور احمد لون جموں میںدوسری اور چوتھی جمعہ جبکہ سری نگر میں پہلی اور تیسری جمعہ کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔دیہی ترقی و پنچایتی راج کی سیکرٹری شیتل نندا جموں میںدوسری اور چوتھی منگل وار جبکہ سری نگر میں پہلی اور تیسری منگلوار کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی سیکرٹری سمرن دیپ سنگھ جموں میںدوسری اور چوتھی بدھ وار جبکہ سری نگر میں پہلی اور تیسری بدھ وار کو لوگوں کی شکایات سنیں گی۔امور ِنوجوان و کھیل کود کے سیکرٹری سرمد حفیظ جموں میںپہلی اور تیسری سوموار جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی سوموار کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔جی اے ڈی کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد لون جموں میںپہلی اور تیسری جمعہ جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی جمعہ کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔ اعلیٰ تعلیم کے سیکرٹری طلعت پرویز روہیلا جموں میںپہلی اور تیسری جمعرات جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی جمعرات کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔سیاحت و تمدن کے سیکرٹری زُبیر احمد جموں میںپہلی اور تیسری منگلوار جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی منگلوار کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔اِمداد باہمی و امورِ قبائل کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ جموں میںپہلی اور تیسری بد ھ وار جبکہ سری نگر میں دوسری اور چوتھی بدھ وار کو لوگوں کی شکایات سنیں گے۔ارون کمار مہتا کو ضلع بارہمولہ ،اتل ڈولو اننت ناگ ، شالین کابرا شوپیاں، دھیرج گپتا سری نگر ، اصغر حسن سامون بانڈی پوری ، نوین کمار چودھری سانبہ ،روہت کنسل پلوامہ ، منوج کمار دِویدی بڈگام ، ہردیش کمار راجوری ، سریتا چوہان اودھمپور ، خورشید احمد شاہ جموں، سوربھ بھگت رام بن ، اجیت کمار ساہو پونچھ ، پی کے پولے ڈوڈہ ، منظور احمد لون کپواڑہ ، شیتل نندا کٹھوعہ ، فاروق احمد لون کولگام، طلعت پرویز روہیلا کشتواڑ ، زبیر احمد گاندربل جبکہ عبدالمجید بٹ کو ریاسی الاٹ کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا