ڈائریکٹر انفارمیشن کی طالب علموں سے محنت سے کام لینے کی تلقین

0
0

بچوں کی زندگی میں کامیابی کا عنصر داخل کرنے کیلئے اساتذہ کا ایک اہم رول :ڈاکٹرسحرش اصغر
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے طالب علموں سے تلقین کی ہے کہ وہ زندگی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے محنت اور لگن سے کام لیں۔اِن باتوںکا اظہار انہوں نے ڈوگرہ ہائیر سکینڈری سکول شاستری نگر کے 54ویں سالانہ دِن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پر کیا۔ڈاکٹر سحرش اصغر تقریب پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھیں ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی زندگی میں کامیابی کا عنصر داخل کرنے کے لئے اساتذہ کا ایک اہم رول بنتا ہے ۔اُنہوں نے تدریسی عملے سے کہا کہ وہ بچیوں کی تعلیم پر خاص توجہ مرکوز کریں کیوں کہ لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانے سے سماج کی ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے ۔یہ تقریب گاندھی نگر میں واقع ٹیچرس بھون میں منعقد ہوئی جہاں ذہین طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا۔بعد میں سکول کے طالب علموں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔ اِس موقعہ جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن ، کلچر ل اکیڈیمی کے ایڈیشنل سیکرٹری اروندر سنگھ امن ، پریذیڈنٹ ڈوگرہ اکیڈیمی سوسائٹی سریکھا چاڈک اور کئی شخصیات بھی موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا