دسویں جماعت کے طلباء کی طرف سے سالانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی ،معزز شہریوں نے سرپرست اعلیٰ خالد نجیب سہروردی وٹیم کوسراہا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ڈوڈہ کے سب سے قدیم عوامی فلاحی نجی تعلیمی ادارے فریدیہ ماڈل ہائر اسکینڈری سکول ڈوڈہ میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طلباء کی طرف سے سالانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر معزز شہریوں نے بالعموم اور سکول سے فارغ التحصیل طلباء نے سکول کے سرپرست اعلیٰ خالد نجیب سہروردی ، کنوینئر ڈاکٹر وحید خاور بلوان اور خصوصی طور سکول کے پرنسپل محمد شریف بلوان و دیگر تدریسی عملہ کامیاب ہونے والے طلباء و ان کے والدین کو خصوصی مبارک بارد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سکول ھذا کے پہلے طالب علم رول نمبر 01شمون احمد ٹاک ، آصف جہاں گتو، نصیر احمد کھوڑا ، ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو، اشتیاق احمد دیو، تاثر لطیفی بلوان، ایڈوکیٹ فاروق احمد خان، شہاب الحق بٹ، مظفر علی دیو، ڈاکٹر شبیر حُسین پاٹیگڑو نے کہا ہے کہ اس ادارے نے آج سے ساٹھ برس قبل پہاڑی خطہ میں جو علم کی شمع جلائی تھی اس سے اب تک ہزاروں علم کے پروانوں نے فیضیاب ہوکرکے سماج کے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ خدمات انجام دی ہیں اور جو سلسلہ ہنوز جاری ہے اور ہم کو اُمید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اُنہوں نے سکول کے تمام فارغ التحصیل طلباء سے اپیل کی ہے کہ سکول ھذا کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ ادارہ آئندہ بھی سماج کو بہترین افرادی قوت فراہم کر تا رہے۔