جموں کومکمل اور الگ ریاست کا درجہ دیا جائے:زور آور سنگھ
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے ریاستی سکریٹری زورآور سنگھ شہباز نے مرکزی سرکار سے پُر زور گذارش کرتے ہوئے کہا کہ جموں سے UTکو ہٹا کر جموں کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ جب تک جموں کو الگ ریاست کا درجہ نہیں دیا جاتا تب تک جموں خطے کی عوام کو اُن کے حقوق نہیں مل سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں خطے میں جہاں اسمبلی حلقوں کی حد بندی کی بے حد ضرورت ہے وہیں اسمبلی انتخابات جلد سے جلد کروانے کی بھی اشد ضرورت ہے اسلئے مرکزی سرکار سے گذارش ہے کہ جموں کشمیر میںاسمبلی حلقوں کی حد بندی کرواکر جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کروائے جائیں تاکہ خطے کی عوام کو ایک جمہوری اور پختہ سرکار مل سکے۔ زورآور سنگھ شہباز نے نمائیندہ سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تقریباً چالیس برسوں سے پینتھرز پارٹی کی یہ مانگ رہی ہے کہ جموں خطے کو الگ ریاست کا درجہ دیا جائے اور اب جبکہ مرکز میں ایک فُل مجارٹی والی سرکار ہے تو ہماری اپیل ہے مرکزی سرکار سے کہ جموں کو الگ ریاست کا درجہ دیا جائے۔ شہباز نے مرکزی سرکار کی طرف سے آئے ہوئے وزارء کے دورے کو ایک فلاپ شو بتایا اور کہا کہ اس سے ہماری عوام کو کچھ حاصل نہ ہوا بلکہ وزاراء کے خود کے TAاورDAہی بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ وزاراء ایک ہفتہ ہر ایک ضلع میں لگاتے تو شایئد عوام اور عوام کی پریشانیوں کو کچھ حد تک سمجھ پاتے اُن کا یہ دورہ محض ایک سیاسی ڈرامہ ہی تھا۔ ان کے ساتھ اس موقعہ پر چندر شیکھر، قاضی محمد رزاق، محمد حیات خان بھی موجود تھے۔