زرعی یونیورسٹی جموں میں ’’ عالمی آلو کنکلیو ‘‘ کا براہِ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا گیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍شیرِ کشمیر زرعی یونیورسٹی جموںمیں آج ’’ عالمی آلو کنکلیو‘‘ کا براہِ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا گیا جس کا اہتمام مہاتما مندر ، گاندھی نگر گجرات نے کیا تھا۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، مختلف شعبوں کے ڈین ،ڈائریکٹر ریسرچ ایکسٹنشن ،ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر ، فیکلٹی ممبران ، سائنسدانوں اور طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعظم ، مرکزی وزیر زراعت اور گجرات کے وزیر اعلیٰ کا براہِ راست خطاب سنا۔اِس ٹیلی کاسٹ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.skuast.org پر اَپ لوڈ کیا گیا ہے اور یہ فلم youtube.com/watch?v=KEocP6cSHNc.پر بھی دستیاب ہے ۔اِس پروگرام کوآر ایس پورہ اور کٹھوعہ کے کرشی وِگیان کیندروں نے بھی براہِ راست ٹیلی کاسٹ کیا جہاں 100کسانوں نے یہ پروگرام دیکھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا