روزگارچھیناگیا!

0
0

لیفٹیننٹ گورنرجی سی مرمونے یومِ جمہوریہ کے موقع پرجموں وکشمیر میں بہت جلد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہو۔ لیفٹیننٹ گورنر موصوف نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو جموں وکشمیر میں پابندیاں نافذ کرنا پڑی تھیں جن کو مرحلہ وار طریقے سے ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں کہا کہ پابندیوں کا نفاذ سرحد پار پاکستان سے پیدا کئے جانے والے مسائل اور پروپیگنڈا کی وجہ سے ضروری تھا۔وہ مولاناآزاداسٹیڈیم جموں میں یومِ جمہوریہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، ایل جی کی یقین دہانیوں کے بیچ حکومت کواس حقےقت سے منہ نہیں چراناچاہئے کہ مواصلاتی ناکہ بندی نے ہزاروں نوجوانوں کی روزی چھین لی، کاروباری طبقے کی کمرتوڑ دی، جموں شہرمیں جب کسی شاپنگ مال، دُکاندار کے ہاں کوئی گراہک اُسے کارڈ سے ادائیگی کی عرض کرتاہے تودُکاندارکے چہرے پراُداسی سی ،ایک ماتم ساچھاجاتاہے، وہ من ہی من میں بہت کچھ کہتاہے لیکن کھل کر کہہ نہیں پاتا، وہ انٹرنیٹ کی پابندی کی وجہ سے کارڈسے ادائیگی کوقبول کرنے سے قاصرہے، ایسے میں ایک اندازے کے مطابق20سے30فیصدخریداربغیرکسی خریدار ی کے واپس چلے جاتے ہیں کیونکہ وزیراعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیامیں اکثرلوگوں کواپنی جیب میں نقدی رکھنے کی عادت کم ہوگئی ہے ، وہ کریڈٹ /ڈیبٹ کارڈ کااستعمال کرتے ہیں،آئن لائین پیمنٹ کے دیگرذرائع کااستعمال کرتے ہیں، انٹرنیٹ کی بدولت ہزاروں نوجوان بھی صاحبِ روزگارتھے، جن کی روزی روٹی انٹرنیٹ پہ منحصرتھی لیکن اس مواصلاتی ناکہ بندی نے پچھلے پانچ ماہ سے انہیں بےکاراوربے روزگاربنادیاہے، کئی نوجوانوں نے اپناپیشہ ہی بدل ڈالا اور گاﺅں دیہات میں محنت مزدوری ودیگر پیشہ ورانہ کام کرنے لگے ہیں، جوڈیجیٹل دُنیااورانٹرنیٹ کے محتاج نہ ہوں، ایسے میں ایل جی کو روزگارکے نئے وعدے کرنے سے بہترتھاکہ وہ اس مواصلاتی پابندی پرکچھ کہتے، 2Gکے نام کادھوکہ نہ کیاجائے،اوربلاتاخیر4Gانٹرنیٹ خدمات بحال کرتے ہوئے ہزاروں نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع کھول دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا