قاہرہ، (اسپوتنک)شام کے سرکاری سلامتی دستوں نے شمالی ادلب صوبے میں تین گاؤں کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیاہے ۔الانخبریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجی نے جمعہ کو ادلب صوبے کی تین بستیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔دوسری جانب،الوطن اخبار کے مطابق حلب صوبے کے شمال مغربی علاقے میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ابھی بھی جاری ہیں۔شام کے ادلب صوبے کو جنگجوؤں کا گڑھ مانا جاتاہے ،فوج نے اس علاقے پر اپنا قبضہ بنانے کے لئے 19دسمبر سے ایک نئی خصوصی فوجی مہم شروع کی ہے ۔واضح رہے کہ روس اور ترکی کت اتفاق کے بعد 12 جنوری کو اس خطے میں جنگ بندی کا اعلان کیاگیاتھا،حالانکہ اس کے باوجود جنگجومسلسل شامل فوج اور عام شہریوں کو نشانہ بناکر حملے کررہے ہیں