پولیس افسر کا کردار نبھانا چاہتے ہیں ریتک روشن

0
0

ممبئی   (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو مین ریتک روشن پردہ سمیں پر پولیس افسر کا کردار نبھانا چاہتے ہیں۔ریتک روشن نے حال ہی میں امنگ 2020 کے ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران اب تک مختلف کردار ادا کیے ہیں لیکن ابھی تک پولیس افسر کا کردار ادا نہیں کیا ہے ۔ان کے مداح چاہتے ہیں کہ وہ اسکرین پر پولیس افسر کا کردار ادا کریں۔ ریتک روشن نے مداحوں کی بات کی قدر کرتے ہوئے فلم سازوں سے مستقبل قریب میں ان کے لئے سلور اسکرین پر نبھانے کے لئے ایک شاندار پولیس آفسر کا کردار لکھنے کے لئے کہا ہے ۔ریتک نے کہا ‘‘میں نے اپنے فلمی کیریئر میں ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں لیکن مجھے پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں ملا۔ میں فلم بینوں سے گزارش کروں گا کہ وہ میرے لئے پولیس افسر کا کردار لکھیں۔ یہ میری زندگی کا سب سے چیلنجنگ کردار ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ میں اسے اپنے فلمی کیریئر کا بہترین کردار بناؤں گا۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا