راجوری میں 10واں قومی یومِ رائے دہندگان منایا گیا

0
0

بیداری ریلی کے اہتمام کیساتھ ڈاک بنگلوں میں شاندار تقریب کا انعقاد بھی ہوا
عمرارشدملک

راجوری؍؍ہندوستانی الیکشن کمیشن کا یوم تاسیس منانے کے لئے اور رائے دہی کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی ترغیب دینے کے مقصد کے لئے ضلع انتظامیہ راجوری نے ضلع کے سب ضلع، سب ڈویڑن اور تحصیل سطح پر ریلیاں اور پروگرام منعقد کئے جبکہ ضلع سطح پروگرام راجوری ہیڈکواٹر پر منعقد کیا گیا۔ اس دوران ڈی سی دفتر راجوری سے ایک بیداری ریلی کو ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا جس میں مختلف اسکول کے طلبائ￿ ، بلاک تحصیل ضلع سطح آفیسران، بی ڈی سی چیئرپرسن، معزز شہری، این ایس ایس کارکنان نے شرکت کی اور طلبائ￿ نے پلے کارڈز پکڑے ہوئے تھے جن پر رائے دہندگان کے نعرے درج تھے۔ وہیں ڈاک بنگلہ راجوری میں جاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ضلع الیکشن آفیسر راجوری محمد نظیر شیخ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جبکہ ایس ایس پی یوگل منہاس، ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ، ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد اشرف، ڈپٹی ضلع الیکشن آفیسر رضوان اصغر، ایس ای پی ایچ ای منیش بٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ راجوری سشیل کمار کھجوریہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بلال میر، ضلع پنچایت آفیسر راجوری ڈاکٹر عبدالخبیر، بی ڈی سی چیئرپرسن راجوری دربار حسین، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیوڈی محمد زبیر، ایگزیکٹو انجینئر آر ای ڈبلیو نور علی، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای مشتاق احمد، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی منشی خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ مختار احمد لون اور دیگر بلاک، تحصیل اور ضلع سطح کے آفیسران بھی خاص طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر بی ڈی سی چیئرپرسن راجوری دربار حسین نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے دہندگان میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اس دن کو منایا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کو اس کی طاقت کا احساس ہوسکے۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے اس دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت ملک کی صحت مند جمہوریت کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور اپنے مقامی لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں اپنا رول ادا کرے۔ ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کل انتخابات کے عمل کے بارے میں رائے دہندگان میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کے مقصد سے 2011 سے ملک میں قومی یوم دہندگان منایا جارہا ہے۔ انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ وہیں اس موقع پر ضلع الیکشن آفیسر راجوری محمد نظیر شیخ نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قومی یوم رائے دہندگان منانے کے پیچھے الیکشن کمیشن کا مقصد رائے دہندگان خصوصاً نئے اہل افراد کے اندراج میں اضافہ کرنا ہے تاکہ اس موقع کو آفاقی بالغ بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکے۔ انہوں رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر اہل ووٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کس انتخاب کرنے کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرے۔ وہیں اس موقع پر 30 نئے رائے دہندگان کو الیکشن کارڈ تقسیم کئے گے اورلوک سبھا انتخابات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور دیگر ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دے گے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا