کشتواڑڈیسک
کشتواڑ ؍؍ضلع کشتواڑ میں جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ’’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘‘ کے سلسلہ میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جسمیں سبھی مقررین بشمول سکول و کالج کے طالبات نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ۔ جن میں انہوں نے مختلف مثالوں سے سمجھانے کی سعی کی کہ آخر سرکار کو یہ قدم اٹھانے کی کیا ضرورت پڑی۔ مقررین نے بیٹی خاتون طبقہ کے ساتھ کی جارہی زیادتی ، ودم مساوت کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا اور کہا کہ ہم سب کو ایک آواز اٹھاکر سرکار کے اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہوگا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریزسنگھ رانا جو اس مجلس کے صدر تھے کو ایک فنکار کے ہاتھوں بنائی ایک تصویر پیش کی گئی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اپنی تقریر میں سبھی مقررین کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے اپنے اپنے ڈھنگ سے پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون دیا ہے ۔ انہوں سبھی مقررین جس میں ذیلی عملے ، آنگن واڑی کارکنان کا بھر پور تعاون دینے پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی پورا تعاون دیتے رہیں گے ۔