نجم الحسن جعفری نے کی وفد کی قیادت
ریاض ملک
منڈی ؍؍ منڈی شعیہ فیڈریشن کا ایک وفد ضلع فیڈریشن کے ہمراہ مرکزی وزیر سے ملاقی ہوئے ۔ اس دوران پونچھ فیڈریشن کے ضلع صدر الحاج جعفر حسین ضلع جنرل سیکرٹری نجم الحسن جعفری اور نصرت شاہ پرویزل اورگنائیزر وفد میں شامل رہے۔ انہوں نے شعیہ فیڈریشن کے اہم مسائیل کو موصوف کے سامنے رکھاجن میں سرفہرست منڈی کی شعیہ برادری جو ایک بڑے پہاڑ کی زد میں ہے – اور ہمیشہ پتھروں اور پہاڑوں سے نقصان ہوتارہتاہے- جس کو لیکر انہوں نے کہ منڈی پنچائیت کے وارڈ نمبر 1/4//5 اور 6 کے مکین جو پہاڑ کے زد میں انہیں کسی محفوظ میں جگہ پر پلاٹ فراہم کئے جائیں تاکہ کسی بڑے جانی حادثے کو ٹالاجاسکے۔ ان کے علاوہ دیگر مسائیل بھی ابھارے وزیر موصوف نے جنہیں حل کرنے کی پوری یقین دھیانی کروائی ۔