قتل کے معاملے میں 7 کو عمر قید

0
0

بلرامپور:24 جنوری(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع بلرامپور کی ایک عدالت نے قتل کے معاملے میں جمعرات کو سات افراد کو عمر قید اور 5500۔5500روپئے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ڈسٹرلٹ اینڈ سیشن جج سریندر سنگھ نے گواہوں کے بیان اور داخل چارج شیٹ کے معائنے کے بعد سبھی کو قصوروار مانتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے ساتوں مجرمین پر 5500۔5500 روپئے مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سبھی ملزمین کو مزید دو سالوں کی قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔یواین آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا