ڈی کوک کو جنوبی افریقہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی

0
0

جوہانسبرگ، 24 جنوری (یو این آئی ) کوئنٹن ڈی کوک کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کی کپتانی سونپی گئی ہے ۔انگلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس اور تیز گیند باز کیگسو ربادا کو آرام دیا گیا ہے جس کے بعد ڈی کوک کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے ۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں فاسٹ بولر لنگی اینگدي اور تیبا باوما کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر لوتھو سپاملا، سسانڈا مگالا، لیفٹ آرم اسپنر بیورن فارچیون، اوپنر جین مین ملان اور وکٹ کیپر بلے باز کائل ویرینے بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔ڈی کوک منجاسي سپر لیگ میں کیپ ٹاؤن بلٹز کی کپتانی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں ہندستانی دورے کے دوران ٹی -20 سیریز کے لئے ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا