ٹائیگر شراف کے ساتھ کام کریں گے جیکی شراف

0
0

یو این آئی

ممبئی// بالی وڈ کے ہیرو جیکی شراف اپنے بیٹے ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم باغی 3 میں کام کرنے جا رہے ہیں۔بالی وڈ فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا ان دنوں ٹائیگر شراف کے ساتھ باغی 3 بنا رہے ہیں. جیکی شراف اور ان کے بیٹے ٹائیگر شراف کو بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھنے کی ان کے مداحوں کی خواہش آخر کار اب مکمل ہونے جا رہی ہے . دونوں ایک ساتھ باغی 3 میں طرح نظر آئیں گے ۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ خیال خود فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا کا تھا. وہ خود اس پروجیکٹ کو لے کر جیکی شراف سے ملے تھے ۔ اس فلم میں جیکی شراف ٹائیگر کے والد کے کردار میں ہیں. وہ ٹائیگر اور رتیش دیش مکھ کے والد کا کردار ادا کریں گے . دونوں (رتیش اور ٹائیگر) اس فلم میں بھائی بنے ہیں۔ساجد ناڈیاڈوالا نے کہا، "ہر کوئی ٹائیگر اور ان کے والد کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنا چاہتا تھا۔ گزشتہ چھ سال سے کافی لوگوں نے اسے لے کر کوشش بھی کی لیکن آخر کار ہم کامیاب رہے . کیونکہ ہم ان کے مطابق بہترا سکرپٹ کے ساتھ ان سے ملے . "

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا