ساتھرہ بلاک کا وفد مرکزی وزیر سے ملاقی 

0
0

بی جے پی کے سابقہ منڈل پردھان عبدالحمید نے کی دورے کی سرہانہ

ریاض ملک

 

منڈی ؍؍ مرکزی وزیر براے سوشل جسٹس اینڈ ایمپاور منٹ کرشن پال نے منڈی کا دوراکیا اس موقع پر کئی سماجی سیاسی وعوامی وفود سے بھی ملاقت کی اسی سلسلہ میں سماجی کارکن وسابقہ بی جے پی منڈل پردھان عبدالحمید نے اپنے علاقع کے مسائیل کو مرکزی وزیر ساتھ اٹھاتے ہوے کئی عوامی مسائیل کی نشاندہی کی ۔ان کے ہمراہ سرپنچ  خالد حسین اور دیگر کئی لوگوں نے وفود میں شامل ہوکر تمام تر مسائیل کو اجاگر کیا – انہوں وزیر موصوف کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ اس وقت بلاک ساتھرہ میں درپیش کئی مسائیل ایسے ہیں جو گزشتہ ستر سالوں میں پورے نہ ہوپائے ہیںجس کی وجہ سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ اس موقع وفود میں شامل لوگوں نے بتایاکہ ساتھرہ بلاک میں بجلی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے یہاں پورے ساتھرہ بلاک کی تمام پنچائیتوں میں سولر لائیٹیں واگزار کی جائیں۔ عوام کی غربت کو دیکھتے ہوے پانی کا کرایامعاف کیا جائے اور بجلی کو پرائیویٹ ہاتھوں میں ہر گز نہ دیاجائے بلکہ محکمہ کو فعال بنایاجائے اور بجلی کے نظام کو ہر گاوں اور پنچائیت میں درست کیا جائے۔ تار پول اور بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت اور نئے ٹرانفارمر فراہم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا ساتھرہ بلاک سے تعلق رکھنے والے تمام پڑے لکھے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔سماجی کارکن بی جے پی سابقہ منڈل پردھان عبدالحمید نے مرکزی وزیر کا شکریہ اداکیا جنہوں نے اس دوردراز علاقع منڈی کا دورہ کرکے یہاں کی مشکلات کو سنا۔ان کے علاوہ انہوں نے منڈی ساتھرہ اور لورن کے بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سرپنچوں پنچوں اور مردوخواتین اور بچوں کا شکریہ اداکیا ۔ انہوں نے ضلع وتحصیل انتظامیہ کا بھی شکریہ اداکیا ہے۔ ان کے تمام مسائیل کو بغور سننے کے بعد وزیر موصوف نے وفد کو یقین دلایاکہ ان کے تمام مسائیل کو اول فرصت میں پوراکیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا