سرینگر؍؍وزارت مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ انسٹچیوٹ کے اہتمام سے دو ہفتے تک جاری رہنے والا انٹرپرینورشِپ ڈیولپمنٹ پروگرام آج سرینگر میں اختتام پذیر ہوا۔انٹرپرینورشِپ جانکاری پروگرام میں 25شرکأ نے شرکت کی۔پروگرام کا اہتمام جے کے ایس آر ایل ایم کشمیر اورای ڈی سیز نے پی پی ڈی سی ایکسٹنشن سینٹر سرینگر کے اشتراک سے کیا۔ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر کشمیر جے کے ایس آر ایل ایم اور سینئر کنسلٹنٹ پی پی ڈی سی نے اپنی ٹیم کے تعائون سے پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا۔کشمیر خطے کے مختلف پالی ٹیکنیک کالجوں سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوان انٹرپرنیورس نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔