وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

جموں؍؍وائس چانسلر شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی پروفیسر رویندر کمار سنہا نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔پروفیسر سنہا کو لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ یونیورسٹی کارکردگی اور یونیورسٹی کی کلہم ترقی کے سلسلے میں حال ہی میں اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو تدریسی او راِنتظامی امور کے بارے میں بھی جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پروفیسر سنہا کو یونیورسٹی کے تدریسی عمل اور تحقیقی گنجائش کو وُوسعت دینے کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا