جموں وکشمیر میں ترقی کی نئی صبح طلو ع ہوگی : روی شنکر پرساد

0
0

مرکزی وزیر کا سوپور کا دورہ ۔کئی عوامی وفود سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک

سوپور؍؍قانون و انصاف، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ جموںوکشمیرمیں ترقی ، خوشحالی اور امن کی نئی صبح طلو ع ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام خطوں کی یکساں اور جامع ترقی کی وعدہ بند ہے اور ہارٹیکلچر و سیاحت جیسے شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جارہا ہے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے کے دورے کے دوران کیا۔ لوگوں سے خطے کی ترقی میں شراکت دار بننے کی تلقین کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ امن ، خوشحالی اور ترقی کے ذریعے جموںوکشمیر کی تقدیر بدلنے کا وقت آیا ہے۔ اُنہوں نے کشمیر کو جنت نظیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے نوجوانوں سے تلقین کی کہ وہ ترقیاتی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔سوپور علاقے کو ہارٹیکلچر کا ماخذ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ سوپور کی فروٹ منڈی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوپور سیب کی پیداوار کی مدد سے سیاحت کو فروغ دینے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔پرساد نے کہا کہ بارہمولہ ضلع کے نوجوانوں نے کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور اُن کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے سرکار ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سوپور میں عنقریب ایک انڈور سٹیڈیم قائم کیا جائے گا۔جمہوری عمل کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے بی ڈی سیز اور دیگر پنچایتی راج اداروں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ 73ویں اور 74ویں ترامیم کو مؤثر طور عملایا جائے گا۔ دریں اثنا تقریباً 10وفود نے مرکزی وزیر نے کے ساتھ ملاقات کی ۔ جن وفود نے مرکزی وزیر کی نوٹس میں اپنے مسائل اور مطالبات لائے ۔ ان میں انڈسٹریل ایسٹیٹ سوپور ،فروٹ ایسو سی ایشن سوپور ،ٹریڈرس فیڈریشن سوپور ، سول سوسائٹی ، جے اینڈ کے چوپان ویلفیئر ایسو سی ایشن کے علاوہ دیگر کئی وفود شامل ہیں۔اس سے قبل مرکزی وزیر نے سیلو کے مقام پر پہرو نالے پر تعمیر کئے گئے 100میٹر لمبے پُل ، وتر گام میں ٹراما سینٹر، رفیع آباد میں 33کے وی سب ریسونگ سٹیشن او ردیگر کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا